اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بزدل بھارت، فلیگ میٹنگ کے بہانے پاکستان رینجرز پر فائرنگ کردی

datetime 31  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔بھارتی فوج نے درندگی کی تمام حدیں پارکردیں اور فلیگ میٹنگ کے بہانے پاکستان رینجرز کے مقامی کمانڈرز کو بلا کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 جوان شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ روز مقامی کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں شرکت کے لئے پاکستان رینجرز کے 2 جوان شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی حدود میں داخل ہورہے تھے کہ اس دوران دشمن فوج نے ان پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں جوان شدید زخمی ہوگئے۔ دشمن فوج کی فائرنگ کے بعد پاکستان رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جب کہ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے زخمی جوانوں تک ایمبولینس کی رسائی بھی نہیں ہونے دی اور نہ ہی انہیں اٹھانے دیا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر پر کئی روز سے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جاری ہے جب کہ دشمن فوج کی جانب سے رواں ماہ بھی کئی بار پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…