ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اے بی ڈیویلیئرز ٹیسٹ اور ون ڈے کے بہترین کھلاڑی قرار دیدےئے گئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2014 |

دبئی۔۔۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق دونوں طرز کی کرکٹ میں بلے بازی پر جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈیویلیئرز کی حکمرانی برقرار ہے جب کہ ایک روزہ میچز میں کوئی پاکستانی بلے باز فہرست میں جگہ نہ بنا سکا اور ٹیسٹ میچز میں 2 پاکستانیوں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی۔ا ئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز 893 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا دوسرے اور جنوبی افریقی بلے باز ہاشم ا ملہ تیسرے نمبر پر ہیں، 10 بہترین بلے بازوں کی اس فہرست میں یونس خان ساتویں اور مصباح الحق 10 ویں نمبر پر ہیں جب کہ کامیاب بیٹسمینوں کی فہرست میں انجیلو میتھیوز، اسٹیون اسمتھ، شیونارائن چندرپال، ڈیوڈ وارنر اور جوائے روٹ شامل ہیں۔ 10 بہترین بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقی بولر ڈیل اسٹین پہلے نمبر پر ہیں،ریان ہیرس دوسرے، رنگانا ہیرات تیسرے، ورنون فلینڈر چوتھے، مچل جونسن پانچویں، جیمس انڈریسن چھٹے، ٹرینٹ بولٹ ساتویں، اسٹارٹ براڈ ا ٹھویں، ٹم ساؤتھی نویں اور کیمر روچ دسویں نمبر پر ہیں۔ایک روزہ میچز میں 10 بہترین بیٹسمیوں کی فہرست میں جنوفی افریقا اور بھارت کے 3،3 سری لنکا کے 2 اور ا سٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی نے جگہ بنائی ہے جب کہ قومی ٹیم کا کوئی بیٹسمین ون ڈے میچز کے 10 بہترین کھلاڑیوں میں جگہ نہ بنا سکا۔ ٹیسٹ کی طرح ون ڈے میں بھی جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی دوسرے اور ہاشم ا ملہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کمار سنگاکارا، شیکر دھاون، جارج بیلی، تلکرانے دلشان، کوائنٹم ڈی کوک، کین ولیمسن اور مہندرا سنگھ دھونی شامل ہیں۔ اسی طرح ایک روزہ میچز میں 10 بہترین بولرز کی فہرست میں پاکستان اور بھارت کے 2،2 جب کہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، ا سٹریلیا، بنگلادیش، سری لنکا اور جنوبی افریقا کے ایک ایک بولر نے جگہ بنائی ہے۔ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن ٹاپ ٹین بولرز میں سرفہرست ہیں جب کہ سعید اجمل دوسرے، ڈیل اسٹین تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، کیمر روچ پانچویں، مچل جونسن چھٹے، جیمس انڈریسن ساتویں، سچترا سینایاکے ا ٹھویں، بھوویشنر کمار نویں اور پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان دسویں نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…