بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ذکی الرحمان لکھوی نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کر دیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد ۔۔۔۔ذکی الرحمان لکھوی نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کر دیا، اسلام ا باد میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج زیبا چودھری نے ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے دائر جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل رضوان عباسی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ممبئی حملہ کیس کے ملزم پر اغوا ء کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے،عدالت جسمانی ریمانڈ کا حکم معطل کر کے مہلت دے۔ہائی کورٹ نے بھی اسی طرح نظر بندی کے احکامات معطل کئے،نیا مقدمہ نظر بندی کے احکامات معطل ہونے کے بعد درج ہوا،جب ملزم خود 6 سال سے قید ہے تو وہ کسی کو اغواء4 کیسے کر سکتا ہے،ایف ا ئی ا ر کے متن سے کہیں ثابت نہیں ہوتا کہ کسی کو اغوا ء کیا گیا،جس کے جواب میں جج زیبا چودھری کا استفسار کیا کہ ا پ نے ابھی تک ایف ا ئی ا ر کو چیلنج نہیں کیا، اس نقطے پر عدالت کی معاونت کریں کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر کیسے حکم جاری کیا جا سکتا ہے،سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…