بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خالد محمود سومرو کے بیٹے بلاول بھٹو کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے

datetime 31  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین۔۔۔۔جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمان گروپ) سندھ کے مقتول سیکریٹری جنرل اور سابق سینیٹر خالد محمود سومرو کے بیٹے مولانا راشد محمود سومرو نے آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کی نشست پرچیلنج کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت اور اس کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹنڈو باگو میں ایک پریس کانفرنس کے دروان مولانا راشد سومرو نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ‘چمچہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پاس کسی قسم کے اختیارات نہیں ہیں۔انھوں نے الزام لگایا کہ ہر شعبے میں مبینہ طور پرکرپشن عروج پر ہے۔مولانا راشد سومرو نے اپنے والد ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کے قاتل انھیں بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان اپنے حامیوں سمیت سندھ کے لیے جان دینے کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور سابق سینیٹر خالد محمود سومرو کورواں برس نومبر میں صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کے ایک نواحی علاقے میں مسلح افراد نے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…