اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

محمد حفیظ اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کر انے بھارت روانہ ہو گئے

datetime 30  دسمبر‬‮  2014 |

لاہور۔۔۔۔پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اپنے بولنگ ایکشن کا غیر رسمی ٹیسٹ کروانے کے لیے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق اور سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن درست کروانے پر کام کیا ہے۔کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد حفیظ کو بھارت کے شہر چنائی بھیجا گیا ہے جہاں ان کا غیر رسمی ٹیسٹ ہو گا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق ’اگر محمد حفیظ نے یہ غیر رسمی ٹیسٹ پاس کر لیا تو پھر ہم آئی سی سی سے کہیں گے کہ محمد حفیظ کا باقاعدہ ٹیسٹ کر وا لیں۔‘محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے 153 ون ڈے میں 122 وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ 4,456 رنز بھی بنائے ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران امپائرز نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے قواعد وضوابط کے خلاف ہونے کے بارے میں رپورٹ دی تھی۔اس سے پہلے گذشتہ ماہ نومبر میں ختم ہونے والے چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں بھی محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے بارے میں امپائروں نے رپورٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کھیل کے قوانین کے مطابق نہیں ہے۔
جنوری سنہ 2005 میں آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برزبین میں کھیلے گئے میچ میں امپائروں روڈی کرٹزن اور پیٹر پارکر نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے مشکوک ہونے کے بارے میں آئی سی سی کو رپورٹ کی تھی جس کے بعد انھیں بولنگ ایکشن کی درستگی کے عمل سے گزرنا پڑا تھا۔آئی سی سی کے قوانین کے تحت بولروں کو زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری تک اپنا بازو سیدھا کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔پاکستان کرکٹ کے لیے محمد حفیظ کی معطلی دوسرا جھٹکا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے سپنر سعید اجمل کو بھی اپنے بولنگ ایکش کی وجہ سے معطلی کا سامنا ہے۔
سعید اجمل کا بولنگ ایکشن اس سال اگست میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قواعد وضوابط کے منافی قرار پایا تھا جس کے بعد انھیں برزبین کی لیبارٹری میں بھیجا گیا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق ان کی کہنی کا خم 40 ڈگری تھا۔سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ ماہ غیرسرکاری تجزیے کے لیے انگلینڈ بھیجا تھا جہاں ڈاکٹر کنگ نے ان کے بارے میں رپورٹ دی کہ کہنی کا خم اب بھی 15 ڈگری سے نیچے نہیں آیا ہے اور اس پر اب بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سیعد اجمل نے آئندہ برس فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں شرکت نہ کرنے فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے سنیچر کو بی بی سی اردو سے خصوصی بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی۔شہر یار خان کا کہنا تھا ’آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں اور اپنا بائیو مکینک ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ سیعد اجمل کا اپنا ہے اور اس وقت ان کے ساتھ ثقلین مشتاق اور دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…