اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان سے انخلا نیٹو افواج کی شکست ہے ،طالبان

datetime 29  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل۔۔۔۔ افغان طالبان نے افغانستان سے امریکا کی اتحادی نیٹو افواج کے انخلاء کو غیرملکی افواج کی شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قیادت میں اس مشن نے ملک کو ‘خون کے تالاب’ میں غرق کر دیا ہے۔طالبان کی جانب سے یہ بیان نیٹو افواج کی ایک انتہائی معمولی تقریب میں جنگی مشن کے خاتمے کے اعلان کے اگلے روز جاری گیا۔ سیکیورٹی صورتحال کے باعث نیٹو مشن کے خاتمے کی تقریب انتہائی خاموشی سے منعقد کی گئی تھی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طالبان نے غیرملکی فوج کے اس مشن کو ‘ظلم و بربریت کی آگ’ قراردیا ہے۔طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اس قدم کو ان کی شکست اور مایوسی کا واضح اشارہ سمجھتے ہیں۔ ‘امریکا کو اپنی اس یک طرفہ جنگ میں اتحادیوں اور عالمی تنظیموں سمیت واضح شکست سے دوچار کیا گیا ہے۔’افغانستان پر 1996 سے 2001 کے دوران حکومت کرنے والے طالبان گزشتہ 13 برس سے نیٹو اور افغان فورسز کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، جس کے باعث پورے ملک میں تشدد کی فضا پروان چڑھ چکی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس عام شہریوں کی ہلاکت کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے اور تقریباً 10 ہزار افراد قتل یا زخمی ہوئے۔
یکم جنوری 2015 میں نیٹو کی انٹرنیشل سیکیورٹی اسسٹنس فورس (ایساف) کو ٹریننگ اینڈ سپورٹ مشن سے تبدیل کردیا جائے گا، جس کے تحت ساڑھے بارہ ہزار نیٹو فوجی افغانستان میں قیام کریں گے۔طالبان کا کہنا ہے کہ ‘وہ ملک میں خالص اسلامی نظام کے نفاذ اور غیر مشروط طور پر بقیہ حملہ آور افواج کے خاتمے تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے’۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ ان کا جہاد اس وقت تک جاری رہے گا جب تک فوجی یونیفارم میں ایک بھی غیر ملکی افغانستان میں موجود رہے گا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…