واشنگٹن۔۔۔۔ امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج نے افغانستان میں 13 سال سے جاری آپریشن بند کر دیا ہے لیکن افغانستان اب بھی ایک خطرناک ملک ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کا افغانستان میں نیٹو مشن ختم ہونے پر اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ فوجیں 2014 کے بعد جو امریکی اور اتحادی فوجی افغانستان میں رہیں گے وہ افغان فورسز کو دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کرنے کی تربیت دیں گے اور ان کی معاونت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی نیٹو افواج نے افغانستان میں گزشتہ 13 برس سے جاری جنگ بند کرتے ہوئے ملکی سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داریاں افغان فورسز کے سپرد کردیں۔ 2015 میں 10 ہزار 800 امریکی فوجیوں سمیت 13 ہزار کے قریب اتحادی فوجی افغان سیکیورٹی اداروں کی تربیت کے لئے موجود رہیں گے۔ دوسری جانب چند روز قبل امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان سے نیٹو مشن ختم اور دینا اب محفوظ ہو گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
تاحیات
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































