اسلام ا باد۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں پر مشتمل محلہ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام ا باد پولیس نے موجودہ حالات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے سیکیورٹی انتظاما ت کو مزید موثر بنانے، دہشت گردی اور سنگین جرائم پر کنٹرول کیلیے محلے کی سطح پر سیکیورٹی اور نگرانی کیلیے کمیٹیاں قا ئم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی مشکوک چیز، مشکوک شخص یا مشکوک گاڑی کو دیکھتے ہی متعلقہ تھا نے یا ریسکیو 15پراطلا ع کریں۔یہ بھی کہا گیاکہ جو نوجوان سیکیورٹی اور نگراں کمیٹیوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے کوائف متعلقہ تھانوں میں جمع کرائیں، اسی طرح خواتین کے لیے بھی کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ا ن لائن کے مطابق حکومت نے اسلام ا باد کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی بھی تعینات کردی۔