بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان امریکہ سے ناراض کیوں ہو گیا ،کلک کر کے جانیں

datetime 28  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔۔پاکستانی حکام نے شو ٹائم ٹی وی سیریز ‘ہوم لینڈ’ میں اپنے ملک کو بدنام کرنے پر ناراضی ظاہر کی ہے۔ایک خبر کے مطابق، امریکا میں پاکستان کے سفارتی حکام نے بارہ اقساط پر مشتمل ‘ہوم لینڈ’ کا پورا سیزن فور دیکھا۔سیریز اسلام آباد کے ارد گرد گھومتی ہے اور کلئیر ڈینس سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی آئی) کے نئے اور اہم کردار میں نظر آتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکام نے ایمی انعام یافتہ مشہور سیریز کے پروڈیوسرز سے شکایت بھی کی۔پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان ندیم ہوتیانہ نے روزنامہ نیو یارک پوسٹ سے گفتگو میں کہا ‘امریکا کے اتحادی اور ایک قریبی دوست ملک کو بدنام کرنا ناصرف واشنگٹن کے سکیورٹی مفادات بلکہ امریکی عوام کے خلاف بھی ہے’۔سیریز میں جس طرح پاکستان کے سکیورٹی حکام اور اسلام آباد کو دکھایا گیا، اس پر پاکستانی حکام مایوس ہیں۔ایک ذرائع نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا ‘اسلام آباد ایک پرسکون اور ہرا بھرا خوبصورت شہر ہے اس کے برعکس ہوم لینڈ میں دکھایا جانے والیاسلام آباد میں تباہی و بربادی ہے، جہاں ہر طرف فائرنگ اور بم دھماکے اور لاشیں بکھری ہیں۔ جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں’۔ہوم لینڈ میں نظر آنے والا اسلام آباد دراصل جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں فلمایا گیا۔حکام اس بات سے بھی ناراض ہیں کہ سیریز میں پاکستانی حکومت کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے دکھایا گیا۔ایک اور ذرائع نے روزنامہ کو بتایا کہ ہوم لینڈ میں بار بار بتایا گیا کہ پاکستان کی ایک خفیہ ایجنسی شہریوں کی جانوں کی قیمت پر دہشت گردوں کو تحفظ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔’یہ سب نا صرف مضحکہ خیز بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کی قربانی کے بھی مذاق ہے’۔ہوم لینڈ کا موجودہ سیزین گزشتہ اتوار کو ختم ہو گیا اور ہوتیانہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ شو کے پروڈیوسر حقائق کو درست کر لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…