اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

وسیم اکرم بیٹی کے باپ بن گئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی۔۔۔۔ سوئنگ کے بیتاج بادشاہ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے گزشتہ روز آسٹریلیا میں بیٹی کو جنم دیا جس کا نام عائلہ اکرم رکھا گیا ہے۔ باپ بننے پر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ پر شنائرہ اکرم نے بیٹی کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی فیملی بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔ وسیم اکرم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہوں۔واضح رہے کہ وسیم اکرم کی پہلی بیوی سے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں، دونوں بہن کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ ہما اکرم 2009 میں انتقال کرگئیں تھیں جس کے بعد 2013 میں وسیم اکرم نے آسٹریلوی نڑاد شنائرہ کو اپناجیون ساتھی بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…