بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پیٹ اور کمر کم کرنے کا آسان نسخہ تلاش کرلیا، مگر کیا؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 27  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن.. یوں تو بڑھتا ہوا وزن سب ہی کو پریشان کردیتا ہے لیکن پیٹ اور کمر کا موٹاپا تو جسم کی ساری ہی خوبصورتی کو ماند کردیتا ہے لیکن اب اس کے جلد حل کے لیے ماہرین نے نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق سخت ورزش کے بجائے زیادہ وزن اٹھانے سے پیٹ اور کمر کو تیزی سے کم کیا جاسکتاہے۔

امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ وزن اٹھانے کی مشق کرتے ہیں ان کاپیٹ سخت مشق کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سےکم ہوتا ہے۔ ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی محقق  رانیا میکرے کا کہنا ہے کہ جب انسان 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کوپہنچ جاتا ہے تو اس کے پٹھے کمزور پڑ جاتے ہیں اور جسم میں موجود فیٹس بڑھ جاتے ہیں اور صرف جوگنگ اور دوڑنے جیسی ورزشوں سے ان کو کم نہیں کیا جاسکتا اس کے لیے مزاحمتی مشق کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے وزن اٹھانے کی مشق کہا جاتا ہے اور ایسی مشق وزن اٹھانے جیسی ورزشیں عموماً دل، کینسر اور شوگر کی بیماریوں کے خلاف مزاحمت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

رانیا میکرے نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ 40 سال کی عمر کے 10 ہزار 5 سو صحت مند افراد نے ان کی ہیلتھ پروفیشنلز فالو اپ اسٹڈی میں حصہ لیا جو 12 سال تک جاری رہی اور اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے روزانہ 20 منٹ تک  صرف ورزشیں کیں ان کی کمر کی موٹائی میں کمی کے بجائے مزید 3 سینٹی میٹر تک کا اضافہ ہوا جبکہ  جن لوگوں نے اتنے ہی وقت کے دوران وزن اٹھانے کی مشق کی ان کی کمر کی موٹائی میں نہ ہونے کے برابر اضافہ ہوا بلکہ کمر اور کم ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ورزش کے ساتھ وزان اٹھانے کی ٹریننگ بھی شامل کر لی جائے تو اس سے پیٹ تیزی سے کم ہوتا ہے جب کہ مسلز مضبوط ہوتے ہیں جبکہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اپنے فارغ اوقات زیادہ تر ٹی وی دیکھنے میں گزارتے ہیں ا نکی کمر اورپیٹ میں زیادہ تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…