اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

شمالی کوریا نے دا انٹرویو‘ فلم کو کم جونگ کے قتل کا منصوبہ قرار دیدیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ۔۔۔۔شمالی کوریا نے ’دا انٹرویو‘ فلم کی ریلیز کے لیے امریکی صدر براک اوباما کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے۔سونی پکچرز کی یہ فلم شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کے پلاٹ پر مبنی ہے۔ملک کے قومی دفاعی کمیشن (این ڈی سی) نے امریکہ پر ملک کا انٹرنیٹ بند کرنے کا بھی الزام لگایا ہے اور صدر اوباما کے لیے ایک نسلی گالی کا استعمال کرتے ہوئے انھیں ’لا پروا‘ بتایا ہے۔
واضح رہے کہ سونی پکچرز نے ایک سائبر حملے کے بعد اس فلم کی ریلیز روک دی تھی، لیکن پھر اس نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے کرسمس کے موقعے پر جمعرات کو منتخب سینیما ہالوں کے علاوہ انٹرنیٹ پر بھی ریلیز کیا۔ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ اگر یہ فلم کسی طرح سمگل ہو کر شمالی کوریا پہنچ گئی تو یہ بہت طاقتور ثابت ہو گی۔صدر اوباما کے ساتھ ساتھ بہت سے ناقدین کا خیال تھا کہ اگر فلم کی رونمائی نہ ہوئی تو یہ اظہار رائے کی آزادی کے لیے خطرہ ہوگا۔اس فلم کا بڑے پیمانے پر تجزیہ کیا گیا ہے اور اسے وسیع پیمانے پر ’مزاحیہ اور زیرک‘ قرار دیا گیا ہے۔ اس فلم میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو ’خطرناک مغرور مسخرے‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ اگر یہ فلم کسی طرح سمگل ہو کر شمالی کوریا پہنچ گئی تو یہ بہت طاقتور ثابت ہو گی۔سنیچر کو ایک بیان میں این ڈی سی کے ترجمان نے فلم کی ریلیز کے لیے امریکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس غیر ایماندار اور رجعت پسند فلم کے ذریعے ڈی پی آر کے (شمالی کوریا) کے رہنما توہین کی گئی ہے اور اس کا مقصد دہشت گردی کو ہوا دینا ہے۔‘
اس فلم میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو ’خطرناک مغرور مسخرے‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے
بیان میں کہا گیا کہ صدر اوباما اس کے فعل کے اہم مرتکب ہیں جنھوں نے امریکہ میں سینیما کو بلیک میل کرتے ہوئے سونی پکچرز کو فلم کی ریلیز کے لیے مجبور کیا۔بیان میں مزید کہا گیا: ’اوباما ہیمشہ اپنے الفاظ کے استعمال میں غیر محتاط رہے ہیں اور استوائی جنگل کے بندروں کی طرح حرکتیں کرتے رہے ہیں۔‘
این ڈی سی نے سونی پکچرز کی ہیکنگ کے معاملے پر ’شمالی کوریا پر بے بنیاد الزام لگانے‘ کے لیے واشنگٹن پر کڑی تنقید کی۔واضح رہے کہ اس فلم کو کرسمس کے موقعے پر ہی ریلیز کیا جانا تھا اور ہیکروں نے اس کی ریلیز کے خلاف دھمکی دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…