اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

طالبان کی دھمکیوں کے بعد افغانستان کی خواتین قومی کرکٹ ٹیم تحلیل

datetime 25  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل۔۔۔۔ افغانستان میں طالبان کی دھمکیوں کے بعد خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کو تحلیل کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں 2010ء4 میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی بنیاد رکھی گئی تھی تاہم رواں سال غیر محسوس طریقے سے اسے تحلیل کر دیا گیا جس کی وجہ طالبان کی طرف سے دھمکیاں بتائی جاتی ہیں جب کہ افغان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئرمین نسیم اللہ دانش کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم موجود نہیں ہے اور ملک میں صورتحال ایسی نہیں ہے کہ یہاں خواتین کی کرکٹ ٹیم بنائی جائے۔چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ طالبان نے مجھے فون کر کے کہا ہے کہ خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم نہ بنائی جائے کیوں کہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور یہ افغانستان کا کلچر بھی نہیں، اگر ایسا کیا گیا تو وہ کھلاڑیوں کو پہنچنے والے کسی نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان میں بطور مہاجر پناہ گزین کرکٹ سیکھنے والی افغانستان میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی بانی ڈیانا بارکزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ خواتین کی کرکٹ کی حمایت نہیں کرتا جب کہ ان کے پاس ملک بھر کی 3700 ایسی لڑکیاں ہیں جو کرکٹ کھیلتی ہیں تاہم امید ہے کہ کرکٹ بورڈ کا رویہ تبدیل ہو جائے گا۔ انہوں نے رواں سال اپریل میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، وہ کرکٹ بورڈ میں افغان خواتین کرکٹ کی نگران کے طور پر ذمے داریاں سر انجام دے رہی تھیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل کا مکمل رکن بننے کے لیے افغانستان کو 2025ء4 تک خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم تشکیل دینا ہو گی کیونکہ آئی سی سی کا مکمل رکن بننے کے لیے یہ ایک اہم شرط ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…