اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

فیس بک استعمال کرنے والی معمر ترین خاتون چل بسی

datetime 25  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینیسوٹا: ا ج کے اس ترقی یافتہ دور میں رابطے کا ا سان ترین ذریعہ فیس بک ہے اور اس کا استعمال کسے پسند نہیں بچے، جوان، مرد اور خواتین سبھی اس کے دیوانء ہیں لیکن امریکا کی ایک خاتون نے سبھی کو پیچھے چھوڑ دیا اور 113 سال کی عمر میں فیس بک استعمال کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا تاہم زندگی نے انہیں صرف ایک سال ہی فیس بک سے لطف اٹھانے کا موقع دیا اور وہ 114 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔امریکی ریاست مینیسوٹا کی رہائشی اینا اسٹوئر نے جب فیس بک پر اپنے سفر کا ا غا زکیا تو انہوں نے اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا کیونکہ ان کی پیدائش 1900 تھی جب کہ فیس بک پر موجود ا پشن میں 1905میں یا اس کے بعد پیدا ہونے والے ہی اپنی تاریخ پیداش لکھ سکتے تھے۔ اینا نے اس بات کا انکشاف 4 ماہ قبل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ جھوٹ اس لیے بولا کہ فیس بک پر سائن اپ ہونے کے لئے اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ ان کے 84 سال کے بیٹے ہارلین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی والدہ کو 114 ویں سالگرہ پر فیس بک کی جانب سے جو گلدستہ پیش کیا گیا اس میں 114 پھول لگائے گئے تھے۔اینا کی بہو مارلین کا کہنا تھا کہ فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ کو جب اینا کے بارے میں پتہ چلا تو وہ کمپنی کی جانب سے عمر کے ا?پشن میں پابندی پر ایک معذرت نامہ لے کر ان کے گھر پہنچے تھے لیکن اینا کے اسپتال جانے کے باعث یہ ملاقات نہ ہوسکی۔ اینا کو فیس بک سے دلچسپی 113 سال کی عمر میں اپنے ایک سیلز مین دوست سے رابطے کی وجہ سے پیدا ہوئی اور اسی دوست نے انہیں فیس بک پر چیٹنگ اور ای میل کرنا سکھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…