اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سانحہ پشاور نے پوری دنیا میں انسانیت کو ہلاکر رکھ دیا، سراج الحق

datetime 25  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے فوجی عدالتوں کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔پشاورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پشاورکے شہریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں یہاں تابوتوں اور کفن کا کاروبارعروج پر ہے لیکن سانحہ پشاور نے پوری دنیا میں انسانیت کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ شہید بچوں کے خون کی خوشبو آج بھی محسوس کررہے ہیں۔ اسکول کیسانحے پر ہر پاکستانی پریشان اور افسردہ ہے، اللہ تعالیٰ سب کو ایسے دن سے بچائے ان کی دعا ہے کہ یہ واقعہ آخری ہو، اب مل کر ایک اسلامی پاکستان بنانے کا وقت آگیا ہے اور انشا اللہ 2015 پاکستان میں امن کا سال ہوگا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ فوجی عدالتیں عبوری حل ہے جس میں ملزم کو صفائی کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ انتہائی مجبوری میں کیا گیا ہے، ملک کی تمام جماعتوں کو فوجی عدالتوں پر تحفظات تھے اس لئے ان کی مدت 2 برس رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…