بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب سے تین دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات کردیے۔ اب پولیس کریگی کیا؟

datetime 24  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
فائل فوٹو اے ایف پی

گجرات: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع جھنگ اور فیصل آباد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایجنسی میں موجود باوسوخ ذرائع نے بتایا کہ تازہ گرفتاریاں چند ہفتے قبل گرفتار کیے گئے دو شدت پسندوں کی اطلاع پر عمل میں آئیں۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق دو مشتبہ ملزمان کو ضلع جھنگ جبکہ تیسرے کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے تینوں مشتبہ ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی کیونکہ تینوں کو مزید تفتیش کے لیے اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام شدت پسندوں کو گجرات پولیس نے گزشتہ کچھ ماہ کے دوران گرفتار کیا لیکن ان سے صحیح طریقے سے تفتیش نہیں ہو سکی کیونکہ ان کے تفتیش کاروں کو دھمکیاں دی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد کچھ یسنئر پولیس افسران نے گجرات سے اپنے تبادلے کرا لیے تھے۔

یاد رہے کہ ’شوٹ آؤٹ‘ میں ہلاک ہونے والے شدت پسند افضل فوجی نے مرنے سے قبل گزشتہ تین سالوں میں اپنی گرفتاری یا تفتیش میں ملوث چھ پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ فوجی، جیل سے مبینہ طور پر فون پر شدت پسندوں سے رابطے رکھتا تھا۔

سینئر پولیس کے مطابق انٹیلی جنس کی تفتیش کے دوران شدت پسندوں کے مستقبل کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ گجرات اور اطراف کے اضلاع میں ان کے سہولت کاروں کے بارے میں مفید اطلاعات ملیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا شدت پسند دھماکا خیز اشیا بنانے کا ماہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں گرفتار کیے گئے شدت پسندوں نے ماضی یں گرفتار کیے گئے شدت پسندوں کی مدد سے فیصل آباد پولیس ہیڈ کوارٹر اور گجرات پولیس لائن پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ایک اور سیکیورٹی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعلیٰ حکام کو بتایا ہے کہ حکمران جماعت کے ایک رکن اسمبلی کے مبینہ طور پر شدت پسند گروپوں سے تعلقات ہیں لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا انکشاف ایک گرفتار شدت پسند نے کیا جس کے مطابق سیاسی رہنما ان کی کارروائی میں سہولت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مدد بھی کرتے رہے ہیں۔

سیکیورٹی آفیشل نے بتایا کہ دہشت گردوں کو مبینہ طور پر مالی مدد فراہم کرنے والے ڈاکٹر اسلم کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور وہ اس وقت گجرات جیل میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس شدت پسندوں کی مالی مدد میں ملوث ایک اور شخص کو بھی تلاش کر رہی ہے اور وہ بھی طب کے شعبے سے وابستہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…