ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

اگر آپ رات کو سونے سے پہلے موبائل استعمال کرنے کے عادی ہیں تو یہ بھی پڑھ لیں

datetime 24  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن: موبائل فون جہاں ہماری زندگی کا لازمی جز بن گیا ہے وہیں اس کے کچھ  ایسے نقصانات بھی ہیں جو تحقیق کے ذریعے سامنے آتے رہتے ہیں اسی لیے نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ باوجود 8 گھنٹے کی نیند کے رات کے وقت اسمارٹ موبائل فون کی اسکرین پر نظریں جمانے سے نیند کا تسلسل بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

بوسٹن میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا  ہے کہ رات کے وقت  آئی پیڈ اور اسمارٹ فون  کی اسکرین کی روشنی سے نکلنے والی شعاعیں انسانی نیند کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ اگر کوئی شخص 8 گھنٹے کی ہی نیند کیوں نہ کر لے لیکن پھر بھی نیند کے دوران بار بار آنکھیں کھلنے سے نیند کا توازن بگڑ جاتا ہے اورجسم میں وہ چستی پیدا نہیں ہوپاتی جو انسان ایک مکمل نیند سے حاصل کرلیتا ہے۔

تحقیق کاروں نے 5 مسلسل راتوں میں 4 گھنٹے تک کتاب کا مطالعہ کیا اور جن لوگوں نے آئی پیڈ سے کتاب کا مطالعہ کیا ان میں  نیند کا باعث بننے والے ’میلا ٹونن‘ کیمیکل کا لیول کم تھا جس نے نیند کے دوران آنکھوں کی تیزی سے حرکت کے درمیان وقفے کو کم کردیا، جس کے اثرات نہ صرف رات میں نیند کے تسلسل کو توڑنے میں سامنے آئے بلکہ اگلے روز پوری نیند کے باوجود ان لوگوں نے خود کو تھکا ہوا محسوس کیا جب کہ تحقیق کاروں  کا کہنا تھا کہ میلا ٹونن کی کمی نہ صرف نیند کی خرابی کا باعث ہے بلکہ اس سے کینسر کی بیماری کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت جو اسمارٹ فون اور آئی پیڈ جیسی ڈیوائسز متعارف کرائی جارہی ہیں اس کے میڈیکل اوربائیولوجیکل اثرات ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان ڈیوائسز کو بنانے سے قبل اس کے صحت سے  متعلق اثرات پر کوئی مطالعہ یا تحقیق نہیں کی جاتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…