بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کی فوجی عدالتوں کی سختی سے مخالفت، انکو ڈر کس چیز کا ہے؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 24  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کی حمایت تو کر سکتے ہیں لیکن فوجی عدالتیں قائم کرنے کی حمایت نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے انسداد دہشت گردی ایکشن پلان کمیٹی کی جانب سے فوجی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کی گئی ہے لیکن اجلاس میں اس پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ ہنگامی اجلاس منگل کی شب پاکستان، لندن اور اسلام آباد میں ہوا جس میں ایم کیوایم کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ترریاستی وسائل استعمال کیے جائیں۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام کی کسی بھی قیمت پر حمایت نہیں کرے گی۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر سول حکومت دہشت گردی سے نمٹنے سے قاصر ہے تووہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدارچھوڑدے، فوجی عدالتیں قائم کرنے سے بہتر ہے کہ پورے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی بقاء وسلامتی، عوام کی جان ومال کے تحفظ اور مذہب کے نام پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کی حمایت تو کر سکتی ہے لیکن فوجی عدالتیں قائم کرنے کی حمایت نہیں کر سکتی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکشن پلان کمیٹی کے پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام(ف) اور پیپلز پارٹی نے بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کی ہے۔

جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…