بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سزائے موت پر پابندی بحال کرنے کا مطالبہ، یہ کسنے کر دیا؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 24  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپی یونین نے پاکستان کی جانب سے سزائے موت پر پابندی اٹھانے کے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پابندی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر لارس گنار وگیمارک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سزائے موت موثر ہتھیار نہیں۔

سفیر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو حکومت پاکستان کی جانب سے سزائے موت پر پابندی اٹھانے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔

انھوں نے پابندی کو جلد از جلد دوبارہ عائد کرنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کسی بھی طرح کی صورتحال میں سزائے موت کے خلاف ہے۔

تاہم لارس گنار نے یقین دلایا کہ یورپی یونین سانحہ پشاور کے بعد غم کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کے عزم اور کوششوں کو بھی سراہتی ہے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے کے نتیجے میں 133 بچوں سمیت 144 افراد کی ہلاکت کے بعد 17 دسمبر کو وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے مقدمات میں قید مجرموں کی سزائے موت پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سزائے موت پر پابندی 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دورِ حکومت میں یورپی یورنین کے مطالبے پراُس وقت لگائی گئی تھی، جب پاکستان تجارت کے حوالے سے یورپین یونین سے بات چیت کر رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…