لاہور۔۔۔۔۔پنجاب پولیس میں 2 برس قبل کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے 2 ہزار 700 ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو فارغ کردیا گیا ہے۔ فارغ کئے گئے پولیس اہلکار لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 2012 میں انہیں کنٹریکٹ پر پولیس میں بھرتی کیا تھا تاہم اب صوبائی حکومت نے مدت ملازمت میں توسیع کے بجائے انہیں فارغ کردیا ہے۔ احتجاج کے دوران سی سی پی لاہور نے اہلکاروں کو مذاکرات کا پیغام بھجوایا تاہم انہوں نے ملازمت پر بحالی تک کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔