ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

غیرملکی سفیروں کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔ وزارت داخلہ نے غیرملکی سفیروں کواپنی نقل وحرکت محدود کرنے اورپولیس اوروزارت داخلہ کو ا گاہ کیے بغیرتقریبات میں جانے سے اجتناب کرنیکی ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق ا رمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے بعد سفارتخانوں کی سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے حکومت نے سفارتکاروں سمیت دیگرغیرملکیوں کی سکیورٹی مزیدسخت کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روزقومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں سبز انقلاب کے بانی ڈاکٹرنارمن بورلاگ کی100ویں سالگرہ کی تقریب میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو سکیورٹی اداروں نے ا خری وقت پرشرکت سے روک دیا۔معلوم ہوا ہے کہ اس پروفاقی وزیربرائے تحفظ قومی خوراک وتحقیق سکندرحیات بوسن نے مداخلت کی توانہیں بتایا گیا کہ اگروہ خود این اے ا رسی میں امریکی سفیرکی سکیورٹی کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیں تو انہیں بلالیا جائیگا لیکن وفاقی وزیرنے انہیں منع کرتے ہوئے کہااین اے ا رسی امریکی سفیرکی سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لے سکتی۔دریں اثنا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بینظیر ایئرپورٹ اسلام پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…