اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

افغان فورسز کا پاکستانی طالبان کے خلاف آپریش شروع، ایسا کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 22  دسمبر‬‮  2014 |

کابل: افغان سیکیورٹی فورسز کے پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجے میں 21 دہشت گرد ہلاک جب کہ 33 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ  صوبہ کنڑ کے ضلع دنگام میں طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے، آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کی سرحد پار ممکنہ کارروائیوں کو روکنا ہے جب کہ  اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ نے بھی اس علاقے میں پناہ لی ہوئی ہے۔ افغان حکام کے مطابق آپریشن میں اب تک 21 دہشت گرد ہلاک اور 33 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں 7 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

واضح رہے کہ  کالعدم تحریک طالبان نے پشاور کے آرمی اسکول پر حملہ کرکے 132 بچوں سمیت 144 افراد کو شہید کردیا تھا جس کے تانے بانے افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ سے ملتے تھے  جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی آیس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اپنے ہنگامی  دورہ کابل میں افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کرکے  دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…