لاہور( این این آئی) اداکار فیصل قریشی نجی ٹی وی چینل سے پیش کئے جانے اپنے شو ’’ خوش رہو پاکستان ‘‘ کے سیٹ پر اپنے کمسن بیٹے کو بھی ہمراہ لے آئے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار فیصل قریشی جونجی ٹی وی سے شو ’’ خوش رہو پاکستان‘‘ پیش کرتے ہیں
گزشتہ روز اپنے دو سالہ بیٹے فرمان قریشی کو بھی ہمراہ لے آئے ۔پروگرام میں شریک مہمانپاکستان کے نامور باکسر محمد وسیم اور ٹک ٹاکرحریم شاہ شوکے میزبان فیصل قریشی کے بیٹے فرمان قریشی کو پیا ر کرتے رہے ۔شو میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔