منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

اکشے کمار نے اپنی پہلی محبت کے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی فنی صلاحیتوں کے علاوہ اپنے مبینہ معاشقوں کی وجہ سے بھی شہرت پاتے رہے۔ اب انہوں نے اپنی پہلی محبت کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے بتایا ہے کہ مجھے پہلی محبت سکول میں اپنی ٹیچر سے ہوئی تھی۔ میں سکول میں اپنا ہوم ورک دوسرے لڑکوں سے کروایا کرتا تھا۔ جو لڑکا میرے ساتھ بیٹھتا تھا،

اسے میں بتاتا بھی تھا کہ مجھے ٹیچر سے محبت ہے۔اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ٹیچر سے محبت ہوجانے میں کچھ غلط بھی نہیں ہے۔میرے خیال میں اکثر لوگوں کو پہلی محبت سکول میں ٹیچر سے ہی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں اکشے کمارکے کئی اداکارائوں کے ساتھ معاشقوں کی افواہیں گردش میں رہیں جن میں شلپا شیٹی اور روینہ ٹنڈن جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔ تاہم ان کی شادی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے ہوئی اور وہ خوش وخرم ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…