جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

رنویر سنگھ کی مداحوں پر چھلانگ، خواتین زخمی

datetime 6  فروری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے دوران ہجوم پر چھلانگ لگادی جس سے کئی مداح زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ممبئی میں جاری لیکمی فیشن ویک میں شرکت کی اور وہاں موجود شائقین کا لہو گرمانے کے لیے

اپنی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کا گیت گا کر محفل کو چار چاند لگا دیئے۔تقریب کے دوران رنویر سنگھ اتنے جذباتی ہوئے گئے کہ حاضرین کو متاثر کرنے کے غرض سے کچھ انوکھا کرنے کے لیے انہوں نے ہجوم پر چھلانگ لگا دی۔ رنویر سنگھ کی اس حرکت کی وجہ سے کئی مداح زخمی ہوگئے بعد ازاں رنویر نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے تقریب سے فوری طور پر نکل جانا ہی بہتر سمجھا۔اداکار کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ہمالی نامی ایک صارف نے رنویر سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رنویر کو اب بڑا ہو جانا چاہیے اور اس طرح کی بچگانہ حرکتیں بند کردینی چاہئیں۔ایک صارف نے کہا کہ عوام ہی اداکار کو اداکار بناتے ہیں نہ کہ کوئی اداکار عوام بناتا ہے، ہمیں اداکاروں کے ساتھ عام لوگوں جیسا ہی رویہ رکھنا چاہیے ہم کیوں اْن کے ساتھ دوسری مخلوق کی طرح برتاؤ کرتے ہیں حالاں کہ ہم سب برابر ہیں۔ارونبا نے رنویر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار چھلانگ لگانے سے قبل اس بات کو باور کرالیں کہ سامنے دپیکا کھڑی ہوں تاکہ جب آپ اْن پر گریں تو وہ آپ کو پکڑ سکیں، آپ شادی شدہ شخص ہیں کچھ بڑے ہو جائیں صارفین کی جانب شدید تنقید اور ٹوئٹس کے بعد ناموربالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ہجوم پر چھلانگ لگا کر مداحوں کو زخمی کرنے پر معافی مانگ لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…