لاہور (نیوز ڈیسک) ثناء نے اداکارہ نور کی شادی سے متعلق ایسا تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے کہ کسی کو بھی یقین نہیں ہو رہا۔اداکارہ ثناء نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا ’’سب سے مودبانہ گزارش ہے کہ نور بخاری کیلئے دعا کریں۔ عون چوہدری انہیں اپنا نہیں رہے اور ولی حامد کا عشق انہیں بھولتا نہیں۔۔۔ معاف کیجئے گااس سے زیادہ تفصیلات نہیں بتا سکتی۔‘‘یہ پوسٹ سامنے آئی تو دونوں کے درمیان دوستی پر بھی سوال اٹھائے جانے لگے
اور ہر کوئی مزید تفصیلات جاننے کیلئے بھی بے چین ہو گیا لیکن اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی حیرت کی انتہاء نہ رہی جب نو ر بخاری کے سابق شوہر ولی حامد نے اس پوسٹ پر کمنٹ کیا۔اس سب کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر کوئی اندازے لگانے میں مصروف ہے۔ چونکہ ثناء فخر کو نور بخاری کے چوتھے سابق شوہر کیساتھ ریمپ پر واک کرتے دیکھا گیا تھا اس لئے یہ اندازے بھی لگائے جا رہے ہیں کہ نور بخاری کے بہت سے راز افشاء ہوں گے۔