پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سونم کپور کے بعد اداکارہ نیہا دھوپیا بھی پیا دیس سدھار گئیں

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈاداکارہ سونم کپور کی شادی کے دوروز بعد ہی اداکارہ و میزبان نیہا دھوپیا بھی پیا دیس سدھار گئیں۔بالی ووڈ میں ان دنوں شادیوں کا سیزن چل رہاہے، پہلے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھے۔ بعدازاں دوروز قبل اداکارہ سونم کپور بھی آنند آہوجا کی ہوگئیں اور اب اداکارہ نیہا دھوپیا بھی خاموشی سیپیادیس سدھار گئیں۔ جس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام

پرشادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔نیہا دھوپیا نے انسٹاگرام پراپنی شادی کے فیصلے کو زندگی کا بہترین فیصلہ قراردیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے بہترین دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہوں۔نیہا دھوپیا کے ساتھ ان کے شوہراداکار انگد بیدی نے بھی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے لکھا’’میری بہترین دوست اب میری بیوی ہیں، ہیلومسز بیدی۔‘‘نیہا دھوپیا نے اپنے دوست اوراداکار انگد بیدی کو جیون ساتھی کے طور پر منتخب کیا ہے۔ تصویر میں نیہا دھوپیا گلابی رنگ کے لہنگے میں دلہن کے روپ میں نہایت حسین نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر انگد بیدی بھی سفید شیروانی میں کچھ کم نہیں لگ رہے۔ہدایت کاروپروڈیوسر کرن جوہر نے بھی نیہا دھوپیا کی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے نیہا اور ان کے شوہر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا آج میری بہت اچھی دوست شادی کے بندھن میں بندھن میں بندھ گئی۔واضح رہے کہ اداکار کرن سنگھ بیدی نے فلموں کے علاوہ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ انہوں نے 2011 میں فلم ’فالتو‘ کے ذریعے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…