جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کانز میں ریڈ کارپٹ پر دپیکا، کنگنا آمنے سامنے

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانز (این این آئی)فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانز میں بولی وڈ اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے شرکت کی، اور یہ دونوں ایک ہی روز ریڈ کارپٹ پر واک کرتی بھی نظر آئیں۔دپیکا پڈوکون لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کے حوالے سے دوسری مرتبہ اس ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں، جبکہ کنگنا رناوٹ نے پہلی مرتبہ کانز میں ڈیبیو کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ کا بولی وڈ

میں ہمیشہ ایک دوسرے سے مقابلہ کیا جاتا ہے، جبکہ ان دونوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا بھی طویل عرصے خبروں میں رہا۔کانز 2018 کے ریڈ کارپٹ پر اپنے پہلے روز دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے صرف ایک ساتھ واک ہی نہیں کی، بلکہ اس دوران یہ دونوں ایک ہی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیے نظر آئیں۔دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے اس دوران زہیر مراد کا ڈیزائنر کردہ گاؤن پہنا، جس میں دونوں ہی نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آئیں۔ان دونوں بولی وڈ اداکاراؤں کے علاوہ ملائیکا شیراوت اور ہما قریشی بھی کانز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون کے بعد کانز ریڈ کارپٹ پر بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کی حیثیت سے واک کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…