پشاور: پشاور میں جرگے کے دوران گولیاں چل گئیں، 4 بھائی جاں بحق، رنگ روڈ کے قریب کے علاقے میں منعقدہ جرگے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے رنگ روڈ کے قریب جمعہ کی شب کو پیش آئے انتہائی دلخراش واقعے نے ایک پورا خاندان اجاڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب کے علاقے میں منعقدہ جرگے کے دوران گولیاں چلا دی گئیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں جرگے میں شریک 4 بھائی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 2افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرگے کے دوران پیش آئے اس واقعے نے جہاں علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، وہیں جاں بحق بھائیوں کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔