انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر انٹر بینک میں چند پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔































