ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایزی پیسہ نے مرچنٹس کی سہولت کیلئے ایزی پیسہ کاروبار متعارف کرادیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی )پاکستا ن کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے دکان (Dukan) کی معاونت سے ایزی پیسہ کاروبار متعارف کروادیا، اس پلیٹ فارم کو ملک بھر میں دو ملین ریٹیل مرچنٹس کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے کیلئے خصوصی طورپر بنایاگیا ہے۔ریٹیلرز کیلئے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینکنگ ایپ کے طورپر ایز ی پیسہ کاروبار مرچنٹس کی مالی ضروریات کو ڈیجیٹل طورپر پورا کرنے ، آپریشنل پیچیدگیوں کوکم کرنے اور ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بننے میں سہولت فراہم کرے گا۔ایزی پیسہ کاروبار ایپ اپنے جدید فیچرز کے ساتھ مرچنٹس کے آپریشنز کو ہم آہنگ کرے گا اورایزی پیسہ والٹ سے ڈسٹری بیوٹرزکیلئے کیش لیس ادائیگیوں کو ممکن بنائے گا۔یہ ایپ ریٹیلرز کو روزانہ کی بنیاد پر سٹاک کی خریداری کیلئے آسان ڈیجیٹل قرض کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم ( ڈی ایم ایس ) کے ذریعے مرچنٹس اپنے ڈسٹری بیوٹرز سے آن لائن سٹاک آرڈر کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ترین سافٹ ویئر بشمول ویئر ہائوس انوینٹری مینجمنٹ، ڈیجیٹل پیمنٹ، کریڈٹ ٹو مرچنٹس، فروخت اور آرڈر بک کرنے والی ٹیموں کیلئے فیلڈ ایپس کے مجموعہ کے ساتھ اپنے ورک فلوز کو ڈیجیٹائز کرسکیں گے۔ شہزاد خان، گروپ ہیڈ کارپوریٹ بزنس، پروڈکٹیو لینڈنگ اینڈ چینلز، ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک/ایزی پیسہ نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا ” ایزی پیسہ میں ہمارا عزم مرچنٹس کے معیار زندگی کوبلند کرنے کیلئے جدت کو فروغ دینا ہے۔ ایزی پیسہ کو سٹیٹ بینک کی طرف سے ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس فراہم کیا گیا ہے جس کے بعد ہم پرعزم ہیںکہ مرچنٹس کیلئے جدید ڈیجیٹل فنانشل سلوشن فراہم کرسکیں۔ اس پلیٹ فارم سے مرچنٹس کو ڈیجیٹل لونز، پیمنٹس اور انوینٹری مینجمنٹ اورکاروبار کے بہتر نتائج تک تیز تر رسائی فراہم ہو گی۔

ایزی پیسہ کاروبار کیلئے دکان (Dukan) کے ساتھ اشتراک ایکو سسٹم کو ڈیجیٹا ئز کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔”ایزی پیسہ کاروبار ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوگا جہاں مرچنٹس، ڈسٹری بیوٹرز، ایف ایم سی جیز اور دیگر سٹیک ہولڈرزڈیجیٹل اشتراک کو فروغ دیں گے اورآف لائن کمیونٹی کے ساتھ اپنے روابط کو بھی بڑھائیں گے۔ دکان (Dukan) کے ساتھ اشتراک کر کے اس پلیٹ فارم کی ترقی کے لیے ایزی پیسہ کو تکنیکی مدد فراہم کی گئی۔مونس رحمن ، سی ای او اور شریکِ بانی، دکان (Dukan) نے اس پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ” ریٹیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور مینوفیکچررز کو ایک ساتھ منسلک کرنے کیلئے ڈیجیٹل بینکنگ اور ای کامرس انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے فن ٹیک کے طورپر ہمیں ایزی پیسہ کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔اپنی نوعیت کی یہ پہلی شراکت داری ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے چھوٹے آف لائن کاروباروں کی ترقی کیلئے دکان (Dukan) اور ایزی پیسہ کے وژن کو اُجاگر کرتی ہے۔

” ایف ایم سی جیز اور مینوفیکچررز اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی سپلائی چینز کو ریٹیل مرچنٹس تک ڈیجٹائز کرسکتے ہیں ، کیش کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر منتقل کرسکتے ہیں جس سے مرچنٹس ایزی پیسہ سے سٹاک خریدنے کیلئے کریڈٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے آغاز سے نہ صرف ڈیجیٹل مالی ایکوسسٹم مضبوط ہوگا بلکہ ریٹیلرز با آسانی اور سہولت کے ساتھ اپنا کاروبار چلا سکیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…