کراچی(این این آئی)چینی کمپنی کے اشتراک سے پاکستان گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن گیا،گاڑی کی برآمد کا اہم سنگ میل عبور ہونے پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان سے چنگان اور ماسٹر موٹرزکی جدید ایس یو وی گاڑی کی برآمد شروع ہوگئی ہے،پاکستان میں تیار14گاڑیوں کی پہلی کھیپ کینیا اور تنزانیہ کو فروخت کی گئی۔
گاڑی کی برآمد کا اہم سنگ میل عبور ہونے پر اس سلسلے میں کراچی میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی۔تقریب میں وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار اسد رحمان بھی موجود تھے۔اسد رحمان نے کہاکہ ڈالرکا ریٹ گرنے پر گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں سے ریٹ کم کروائیں گے۔وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار اسد رحمان نے کہاکہ ایک کمپنی نے گاڑیوں کے ریٹ کم کرنے کا اخبار میں اشتہار بھی دیا ہے۔