اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا، پاکستانی روپے کے مقابلے قدر میں ایک روپے سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ڈالر ایک روپے 6 پیسے کی کمی سے 277 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر پہنچ گیا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 140 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 48 ہزار 912 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔