تاجروں کی ہڑتال کے باوجود کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
کراچی(نیوزڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی رہی۔ سیمنٹ ، پاور سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں سرگرمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تینتیس ہزار آٹھ سو تیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر تیئس کروڑ بتیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔