منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پٹرولیم قیمتوں میں کمی شاندار خبر آ گئی‘ اب کیا قیمت ہوگی؟ جانئے

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرول ایک روپیہ 30 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 10 پیسے ، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے، ہائی اوکٹین 3 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل ایک روپیہ 20 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 جولائی کو وزارت خزانہ کو بھجوا دی جائے گی جہاں سے منظوری کے بعد یکم اگست سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوجائے گا۔
اوگرا نے گزشتہ 3 ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا۔ اس لئے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں رواں ماہ بھی برقرار رکھی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اوگرا ہر ماہ عالمی مارکیٹ اور ٹیکس کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجواتی ہے جہاں سے یہ سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی جاتی ہے جو وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…