منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں

datetime 22  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے گھی اور کوکنگ آئل سیکٹر میں مبینہ ٹیکس چوری روکنے اور

پوری صلاحیت کے مطابق ٹیسک وصولی یقینی بنانے کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی ہیں آئندہ ککنگ آئل اور گھی مینوفیکچررز سے اس مقررہ قیمت پر ٹیکس وصولی ہوگی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت مقامی طور پر تیار کردہ سبزیوں اور حیوانی چکنائی و تیل، گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم قیمت مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم قیمت پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس)کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ہفتہ وار حساس قیمت اشاریے (ایس پی آئی)کے تحت گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے کی اوسط قومی ریٹیل قیمت میں سے 25 روپے فی کلو کم کرکے مقرر کی جائے گی تاہم 25 روپے فی کلو کی یہ رعایت صرف ان رجسٹرڈ افراد کو حاصل ہوگی جو ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ اور پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوں۔

نوٹیفکیشن کے تحت گھی اور کوکنگ آئل کے برانڈز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے میں ڈالڈا، حبیب، صوفی، میزان، سویا سپریم اور ایوا شامل ہیں، جن کی کم از کم قیمت اوسط قومی ریٹیل قیمت کے 100 فیصد کے برابر ہوگی۔ کیٹیگری بی میں من پسند، حبیب ہانڈی، سیزنز، کشمیر، کوثر، شاہ تاج، کسان، شفق اور سلطان شامل ہیں۔جن کی قیمت اوسط قیمت کے 93 فیصد کے برابر ہوگی، جبکہ کیٹیگری سی میں دیگر تمام برانڈز شامل ہیں، جن کی کم از کم قیمت اوسط قیمت کے 85 فیصد کے برابر مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق اگست 2026 کیلئے پی بی ایس پورٹل پر 26 جولائی 2026 کو شائع شدہ قیمتوں کی بنیاد پر اوسط قیمت 613 روپے فی لیٹر/کلو بنتی ہے اس میں سے 25 روپے کم کرنے کے بعد کم از کم ریٹیل قیمت 588 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔ستمبر 2026 کے لیے کیٹیگری اے کی کم از کم قیمت 588 روپے، کیٹیگری بی کی 547 روپے جبکہ کیٹیگری سی کی 500 روپے فی لیٹر/کلو مقرر کی گئی ہے بعد کے مہینوں کے لیے ریٹیل قیمت کا تعین بھی اسی طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔اگر مذکورہ مصنوعات کی سپلائی مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت پر کی جاتی ہے تو سیلز ٹیکس زیادہ قیمت پر وصول کیا جائے گا۔ ایف بی آر کا یہ نوٹیفکیشن نومبر 2026 کے ٹیکس پیریڈ تک نافذ العمل رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…