اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک وقت تھا جب پیسہ کمانا اس قدر مشکل تھا کہ سوچ کرہی روح کانپ اٹھتی تھی ۔ ہزاروں لاکھوں میل کا سفر طے کرکے ایک جگہ سے دوسر جگہ جانا اور وہاں ملازمت ڈھونڈ کر اس نئی جگہ خود کو ضم کرنا ایک مشکل عمل تھا مگر جیسے جیسے دنیا ترقی کی انتہا کو پہنچی ویسے ویسے پیسے کمانا اور بھی آسان ہوتا گیا۔ اب تو آپ گھر بیٹھے بھی لاکھوں کما سکتے ،ہیں ۔آج کل ہر کوئی سوشل میڈیا استعمال کر رہا ہے، اگرچہ اکثر لوگ اسے وقت گزاری اور تفریح کا بہانہ سمجھتے ہیں، مگر کچھ ایسے خاص لوگ بھی ہیں جو سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے کروڑوں روپے کمارہے ہیں۔ پچیس سالہ نوجوان کرس سانچز بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں جو ویب سائٹ ٹویٹر پر @uberfacts اکاؤنٹ چلاتے ہیں، جس کے ذریعے وہ بس دلچسپ معلومات اور اعدادوشمار شیئر کرتے ہیں اور سالانہ 5لاکھ ڈالر (تقریباً 5کروڑ پاکستانی روپے) کما لیتے ہیں۔
ویب سائٹ MSNکی رپورٹ کے مطابق سانچز نے اپنی پہلی ٹویٹ 2009 میں کی اور گزشتہ 7سال کے دوران ان کے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام فالوورز کی تعداد بڑھتے بڑھتے ایک کروڑ 80 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔ سانچز نے حال ہی میں CNBC سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پبلشرزکے ساتھ کام کرتے ہیں جو ان کے ٹویٹر اور فیس بک پیج پر دی گئی معلومات سے اپنی ویب سائٹوں پر مواد شائع کرتے ہیں اور اس مواد کی وجہ سے ان کی ویب سائٹوں پر آنے والے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کے لحاظ سے انہیں ادائیگی کی جاتی ہے۔ تو قارئین آپ بھی یہ طریقہ اپنا کر گھر بیٹھے لاکھوں ڈالر کما سکتے ہیں ۔
گھر بیٹھے لاکھوں ڈالر کمائیں، طریقہ انتہائی آسان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































