نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا، برطانیہ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔لندن مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ سہ پہر کے وقت 0.2 فیصد بڑھنے کے بعد 1328.62 ڈالر فی اونس رہے جبکہ دن کے ابتدائی لمحات میں سونا کچھ وقت کیلئے 1334.88 ڈالر فی اونس بھی رہا۔مارکیٹ میں امریکی سونے کے نرخ 0.1 فیصد کمی کے بعد 1328.70 ڈالر فی اونس پر آگئے۔نیویارک مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 1 فیصد کمی ہوئی۔سپاٹ گولڈ دن کے ابتدائی لمحات میں 1 فیصد کمی کے ساتھ 1323.43 ڈالر فی اونس کے حساب سے فروخت ہوا تاہم دوپہر تک اس کے نرخوں میں بہتری آئی اور یہ 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 1328.96 ڈالر فی اونس رہا۔ایشیائی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گزشتہ روز کی سطح پر رہے۔سپاٹ گولڈ 0.1 فیصد بڑھ کر 1330 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی سونا 0.1 فیصد بڑھنے کے بعد 1330.80 ڈالر فی اونس رہا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں