نواب شاہ (این این آئی) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی جانب سے سید اصغر علی شاہ المعروف (سخی جام داتار) کے 754 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر 17 نومبر 2025 (بروز پیر) کو ضلع شہید بینظیر آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سخی جام داتار کے سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ سرکاری تقاریب 17 نومبر سے 19 نومبر تک جام صاحب شہر میں جاری رہیں گی۔















































