لاہور( این این آئی)محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں 17 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کی گئی جس کی رجسٹریشن فیس 94 لاکھ 41 ہزار روپے ادا کی گئی۔محکمہ ایکسائز کے مطابق اس سے قبل گزشتہ ماہ 91لاکھ کی رجسٹریشن سب سے زیادہ کا ریکارڈ تھا۔
گوجرانوالہ کے رہائشی احمد وقاص نے رینج روور کیلئے اے ڈبلیواے089نمبر حاصل کیا۔موٹر برانچ لاہور نے اب تک سب سے زیادہ ریکوری حاصل کی ،مالی سال کے پہلے2ماہ میں 5ارب سے زائد کاہدف حاصل کرلیا