جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

datetime 1  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1393 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.25 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1396 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1443 روپے تھی۔گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1367 ، راولپنڈی 1372، گجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1410، لاہور 1443، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1380، ملتان 1426، بہاولپور 1450 ، پشاور 1350 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1367، حیدر آباد 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں 1483 روپے ریکارڈ کی گئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…