منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت ”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام صوبے کے مستحق خاندانوں کے لیے امید اور آس کی نئی کرن ثابت ہو رہا ہے۔ یہ پروگرام وزیراعلیٰ کے دل کے قریب ترین منصوبوں میں شامل ہے، جس کے تحت گھروں سے محروم ہزاروں خاندانوں کو اپنی چھت فراہم کی جا رہی ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق ”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق ایک ہی ماہ میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ اگست میں مجموعی طور پر 20,931 مستحق خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، جن میں سے 11,839 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے براہ راست قرضے دیے گئے۔ مزید 9,092 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے دوسری قسط جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینے میں 3,472 نئے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی گئی جبکہ 475.4 ملین روپے کے قرضہ جات کی ریکوری بھی کی گئی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام کے آغاز سے اب تک 73,743 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ 87.02 ارب روپے کے قرضے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔ اس وقت صوبے بھر میں 63,851 گھر زیر تعمیر ہیں، جن میں سے 11,655 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اسی طرح 44,552 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے دوسری قسط جاری کی جا چکی ہے۔ پروگرام کے آغاز سے اب تک 1.38 ارب روپے کے قرضہ جات کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کہ مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر اس منصوبے کی مانیٹرنگ خود کر رہی ہیں، جس کے باعث شفافیت اور کارکردگی یقینی بنائی گئی ہے۔ ”اپنی چھت اپنا گھر” حقیقی معنوں میں عوامی منصوبہ ثابت ہو رہا ہے اور اس کی کامیابی عوام کے اعتماد کی روشن عکاسی کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…