اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز کے انٹرنیشنل موبائل ایکوپمنٹ آئیڈنٹیٹی (آئی ایم ای آئی)ریکارڈ کو ہٹادیا ہے۔پی ٹی اے اعلامئے کے مطابق اقدام کا مقصد ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن، بلاکنگ سسٹم اور مینجمنٹ کو موثر بنانا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے اور موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو ڈی آئی آر بی ایس آپریشنز میں بہتری ہوگی۔پی ٹی اے اعلامئے کے مطابق صارفین کو موبائل ڈیوائسز کی بروقت رجسٹریشن اور ٹیکسز کی ادائیگی میں بھی سہولت ہوگی۔اعلامئے کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فون 60 دن کیلئے ہی نیٹ ورک پر استعمال ہو سکے گا، مقررہ وقت میں ٹیکس ادا نہ کرنے پر فون دوبارہ بلاک ہو جائے گا۔