اسلام آباد (این این آئی)بائنینس کی جانب سے منعقدہ مقابلے میں پاکستانی کمیونٹی ابوکارٹل نے کرپٹو کنگ آف پاکستان کا اعزاز اپنے نام کرلیا، اس ایونٹ کیلئے 50ہزار ڈالر سے زائد کا انعامی فنڈ رکھا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا، جہاں پاکستانی کرپٹو کمیونٹی ابو کارٹل نے عالمی شہرت یافتہ کرپٹو ایکسچینج بائنینس کے ملک گیر مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
بائنینس کی جانب سے منعقدہ اس مقابلے میں ملک بھر سے 10سے 15ٹیموں نے حصہ لیا، تاہم دو ہزار ممبران پر مشتمل کمیونٹی ابو کارٹل نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔کمیونٹی نے صرف 14دن کے قلیل عرصے میں 2لاکھ ڈالر(تقریبا 10 کروڑ روپے)منافع کما کر نئی تاریخ رقم کی، اس شاندار کارکردگی پر ابو کارٹل کو کرپٹو کنگ آف پاکستان کا اعزاز بھی دیا گیا۔بائنینس کی جانب سے اس ایونٹ کے لیے 50 ہزار ڈالر سے زائد کا انعامی فنڈ رکھا گیا تھا، جس میں کامیاب ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔کرپٹو ماہرین کے مطابق اس کامیابی سے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو ٹریڈنگ کے شعبے میں نئی راہیں کھلنے کا امکان ہے۔