لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میںآٹاچکی مالکان نے ایک کلو چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں مزید5روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی فی کلو قیمت135روپے سے بڑھ ہو کر 140 روپے ہو گئی ہے نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے ۔
آٹا چکی مالکان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔اس وقت اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2650 روپے سے بڑھ کر 3100 روپے ہو گئی ہے۔