اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برازیل میں ماریلیا نامی گائے نے صرف تین دن میں 343 لیٹر دودھ دے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ماریلیا نے محض تین بار دودھ دینے میں 127.57 کلو دودھ پیدا کر کے 39 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس سے قبل کیوبا کی گائے “ابرے بلانکا” کے پاس تھا۔
رپورٹس کے مطابق عام طور پر ایک گائے روزانہ 12 سے 35 لیٹر دودھ دیتی ہے، مگر ماریلیا نے ایک دن میں تقریباً 114 لیٹر دودھ دے کر سب کو حیران کر دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شاندار کارکردگی کی بنیادی وجوہات میں گائے کی اعلیٰ نسل، بہترین خوراک، خصوصی دیکھ بھال اور جدید ڈیری ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔یہ بھی قابل ذکر ہے کہ ہولسٹین فریزئین نسل کی گائیں دنیا بھر میں دودھ کی زیادہ پیداوار کے لیے مشہور ہیں، اور بعض اوقات یہ ایک دن میں 87 لیٹر سے زیادہ دودھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔