بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

datetime 3  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ تنظیموں نے شدید ردعمل دیا ہے دوسری جانب عوامی حلقوں نے بھی اس اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں ملک کی ٹرانسپورٹ برادری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے 5 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے صرف ٹرانسپورٹ برادری ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام متاثر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی تحفظ حاصل نہیں۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں ہماری گاڑیوں کونذر آتش اور پنجاب میں اسلحے کے زور پر لوٹا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں اپنے اقدامات سے مجبور کر رہی ہے کہ ہم کاروبار بند کر کے ملک گیر ہڑتال کریں، ٹول ٹیکس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب ود ہولڈنگ ٹیکس میں بھی دو فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چاروں صوبوں کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز سے مشاورت ہو رہی ہے اور بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا کریں گے، واضح رہے کہ آل کراچی ٹرانسپورٹرز نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…