منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

معروف کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

datetime 1  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ہونڈا اٹلس لمیٹڈ نے بجٹ میں نئے ٹیکس کو جواز بناتے ہوئے اپنی بائیکس کی قیمت میں2سے6ہزار روپے تک اضافہ کر دیاڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل انجن کی درآمد پر 1 فیصد کاربن لیوی عائد کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ہوا ہے۔

قیمتوں میں نظرثانی کے بعد ہونڈا کے سب سے مقبول ماڈل سی ڈی 70کی قیمت میں 2,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 159,900 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سی ڈی 70ڈریم کی قیمت بھی 2,000 روپے بڑھ کر 170,900 روپے ہو گئی ہے۔پرائیڈور ماڈل کی قیمت میں 3,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 211,900 روپے کی ہو گئی ہے۔ سی جی125کی قیمت میں 4,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 238,900 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ سلف سی جی125اورگولڈ سی جی 125ایس دونوں کی قیمتوں میں 4,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 286,900 اور 296,900 روپے ہو گئی ہیں۔

اعلی ماڈلز میں سی بی125ایف کی قیمت میں 6,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 396,900 روپے کی سطح پر ہے۔سی بی 150ایف کی قیمت بھی 6,000 روپے بڑھ کر 499,900 روپے ہو گئی ہے جبکہ سی بی 150 ایف سپیشلکی قیمت میں 6,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 503,900 روپے ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…