ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

طاقتور ترین پاسپورٹ کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ؟

datetime 28  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)معروف غیر ملکی پاسپورٹ رینکنگ جاری کرنے والی ویب سائٹ ہینلے اینڈ پارٹنرز نے 2025ء کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے کے مطابق گرین پاسپورٹ 13درجے بہتری کے بعد 100ویں نمبر پر آ گیاہے جبکہ 2021میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں 113ویں نمبر پر تھا ۔ویب سائٹ نے دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا قرار دیاہے جس پر 193ممالک میں ویزا فری اینٹری کی سہولت دستیاب ہے جبکہ اس فہرس میں دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا ہیں تیسرا نمبر ڈنمارک ، فن لینڈ، فرانس ، جرمنی ، آئرلینڈ، اٹلی سپین کے پاس ہے ۔اس فہرست میں امریکہ کا پاسپورٹ چھٹے نمبر پر ہے جس کے شہریوں کو 186ممالک میں ویزا فری یا پھر ویز آن آرائیول کی سہولت دستیاب ہے ۔ بھارت کا پاسپورٹ اس فہرست میں 82ویں نمبر پر ہے ۔

پاکستانی پاسپورٹ پر جن ملکوں میں ویزا فری یا ویز ا ن آرائیول کی سہولت دستیاب ان میں بارباڈوس ، برونڈی کمبوڈیا، کیپ ورڈے آئی لینڈز، کومورو آئی لینڈز، کک آئی لینڈز ، جبوتی ، گنی بساو، ہیتی ، کینیا ، مڈغاسکر، مالدیپ ، مائیکرونیشیا، مونٹسریٹ، موزمبیق، نیپال، نیو، پلا جزائر، قطر، روانڈا، سموا، سینیگال ، سیشلز، سیرا لیون، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیستے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…