اسلام آباد (این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پاکستان آئل فیلڈز لمٹیڈ نے سٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر بتایا کہ ضلع کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ۔
پی او ایل کے مطابق ٹل بلاک میں کنویں سے یومیہ 22ملین میٹرسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ کنویں سے 2112بیرل تیل کی بڑی مقدار بھی یومیہ حاصل ہوگی۔خط کے مطابق کنویں کی کھدائی دسمبر2024ء میں شروع ہوئی،تیل وگیس3887میٹر گہرائی پر دریافت ہوئے، کنویں کی پیداوار پروڈکشن لائن سے 2ماہ میں منسلک ہوجائے گی۔